اننت ناگ: وادی کشمیر اور جموں ڈویژن کے کچھ حصوں میں بدھ اور جمعرات کت درمیانی رات بارش ہوئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے 30 مارچ تک جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے دوران تیز ہواؤں کے بعد وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔Rains In Kashmir
گزشتہ کئی ہفتوں سے وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ معمول سے کئی ڈگری زیادہ ہونے اور موسم بدستور خشک رہنے کے سبب زمیندار طبقہ سے وابستہ افراد کافی پریشان تھے۔ سیب کے کاشتکاروں کو خدشہ تھا کہ ضرورت سے زیادہ درجہ حرارت بڑھ جانے سے سیب کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، تاہم ہلکی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری آئی۔ وہیں آج صبح دس بجے سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا۔Weather Update Of J&K
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں اور کشمیر میں جمعرات کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ "کل یعنی جمعہ سے 30 مارچ تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ شدید بارش یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات Meteorological Department J&K کے مطابق جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں 4.4 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ قاضی گنڈ میں 1.2 ملی میٹر، بانہال میں 0.3 ملی میٹر، بٹوٹ میں 2.4 ملی میٹر بارش رکارڈ کیا گیا۔