اننت ناگ: مرکز کی جانب سے 25 جون 2015 میں غریب اور مستحقین افراد کو معاونت پہنچانے کی غرض سے ایک اسکیم 'پردھان منتری آواس یوجنا' شروع کی گئی تھی۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ سال 2022 تک ملک میں مستحقین افراد کو مکانات فراہم کرنا ہے، مشن نافذ کرنے والے اداروں کو ملک کی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے مرکز کی جانب سے معاونت فراہم ہوتی ہے، جہاں مرکزی حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ 31 مارچ 2022 تک مستحقین لوگوں کے لئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے وہی زمینی صورتحال اس کے برعکس پائے جا رہے ہیں۔
- Block Diwas in Kokernag: کوکرناگ میں بلاک دیوس کا اہتمام
- Sidhu on Imran Khan :عمران بڑے بھائی، بھارت۔ پاکستان کے درمیان تجارت دوبارہ شروع ہو
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے چکر لگائے، کئی افسران کو اس مشکلات سے روبرو بھی کروایا، جبکہ چند روز قبل ہی محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ایک لسٹ منظر عام پر آنے کے بعد بلاک لارنو کے مختلف مقامات پر محکمہ دیہی ترقی کے خلاف مستحق افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ان احتجاجوں میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ لسٹ میں دھاندلیاں ہوئی ہیں، اور محکمہ نے اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو ہی اس لسٹ میں جگہ دی ہے۔
لوگوں کی اس مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمے دیہی ترقی کے بی ڈی او لارنو طارق احمد ملک کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ایک پنچایت حلقے میں گرام سبھا کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے بلاک لارنو کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ گرام سبھا میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ مستحق افراد کو پی ایم اے وائی کے زمرے میں لایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Junior Hockey World Cup: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ہندوستان پہنچ گئی
- Tipu Sultan: شیرِ میسور ٹیپو سلطان کا 271واں یوم پیدائش
بی ڈی او کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ شاید پی ایم اے وائی سب لوگوں کو مل جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ جو حکومت کی جانب سے پہلے ہی ٹارگٹ سٹ ہوا ہے ہم انہی لوگوں میں فائنانشل اسسٹنس فراہم کریں گے، طارق احمد کا کہنا ہے کہ اب جن لوگوں نے احتجاج کیا تھا وہ لوگ اس زمرے میں نہیں آتے ہیں، کیونکہ ان لوگوں کے پاس مکانات ہیں، اور وہ لوگ بلکل بھی پی ایم اے وائی کے مستحق نہیں ہیں۔