ETV Bharat / city

Dilapidated Road in Tral: محکمہ دیہی ترقی کی ناقص کارکردگی عوام کے لیے وبال جان

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 4:41 PM IST

محکمہ دیہی ترقی Rural Development Department نے گزشتہ برس ترال کے ایک مقامی اسکول تک راستہ بنانے کی غرض سے کام شروع کیا۔ اس دوران جے سی بی کے ذریعہ مٹی کو ادھر ادھر کیا گیا، جس کی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے والا راستہ بگڑا بلکہ نزدیکی باغ کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔

Dilapidated Road in Tral
محکمہ دیہی ترقی کی ناقص کارکردگی عوام کے لیے وبال جان

ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بسمنی بٹ نور علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کی مبینہ غفلت شعاری Alleged Negligence of Rural Development Department اور ناقص منصوبہ بندی کی ایک جیتی جاگتی مثال سامنے آئی ہے، محکمے نے گزشتہ برس مقامی اسکول تک راستہ بنانے کی غرض سے کام شروع کیا۔

اس دوران جے سی بی کے ذریعہ مٹی کو ادھر ادھر کیا گیا، جس کی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے والا راستہ بگڑا بلکہ نزدیکی باغ کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔

راستے کی خستہ حالی نہ صرف عوام بلکہ طلبا کے لیے بھی سوہان روح بنی ہوئی ہے اور اس لیے یہ طلبا انتظامیہ سے فریاد کر رہے ہیں کہ سڑک پر کام شروع کیا جائے تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہونے پائے۔

وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی کی لاپرواہی کے سبب انہیں کافی مشکلا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ اس محکمے کی ناقص منصوبہ بندی سے ان کی زمین ڈھہ رہی ہے، اس وقت تو حفاظتی باندھ تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن بعد میں کچھ نہیں کیا گیا، اس لیے ہم ایل جی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بارے میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.