اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کی آڑو وادی معروف سیاحتی مقام پہلگام کی ایک منفرد اور خوبصورت جگہ ہے، یہ جگہ صدر مقام پہلگام سے تقریبا 13 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔۔قدرتی خوبصورتی سے بھرپور اس جگہ کو سیاح کافی پسند کرتے ہیں ۔ تاہم ناقص مواصلاتی نظام ہونے کے سبب عام زندگی کے ساتھ ساتھ سیاحتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے جدید اور ڈیجیٹل دور میں بھی ان کا علاقہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ جیسی سہولیات سے محروم ہے ،جس سے نہ صرف عام لوگ پریشان ہیں بلکہ سیاحتی سرگرمیاں بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ Poor mobile connectivity irritates Consumers In Pahalgams Aru valley
ہوٹل مالکان اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ آن لائن خدمات میسر نہ ہونے کے سبب بیشتر سیاح اپنی بُکنگ رد کر دیتے ہیں وہیں انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے سیاح دکانوں سے مختلف اشیاء کی خریداری سے منع کرتے ہیں ،جس کی وجہ سے انہیں کافی نقصان ہو رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکام کی جانب سے آڑو وادی میں، بی ایس این ایل کا ایک ٹاور نصب کیا گیا ہے ،تاہم ناقص سگنل کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،انہوں نے حکام سے وادی آڑو میں جیو اور ائیرٹیل کا ٹاور نصب کرنے کی اپیل کی، وہیں لوگوں نے پہلگام سے آڑو تک کی سڑک کو کشادہ کرنے اور آڑو وادی میں صاف و صفائی کو یقینی بنانے کا بھی پُر زور مطالبہ کیا۔ Aru Valley
ادھر سیاحوں کا کہنا ہے کہ وادی آڑو ان کی پسندیدہ جگہ ہے تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس کی جانب متوجہ ہو سکیں ،اور لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہو سکے ۔ Poor Mobile Connectivity In Aru Valley
یہ بھی پڑھیں : No Development in Marwah Warwan مڑواہ واڈون آج کے دور میں بھی ترقی سے کوسوں دور