ETV Bharat / city

National Highways 244: اننت ناگ قومی شاہراہ 244 پر جاری کام کاج سے متعلق شکایات کا ازالہ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ District Development Commissioner Anantnag، ڈاکٹر پیوش سنگلا Dr Piyush Singla نے لوگوں کو یقین دلایا کہ شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ خطے کی ترقی کے نقطہ نظر سے اہم ہیں اور لوگوں کو بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

اننت ناگ قومی شاہراہ 244 پر جاری کام کاج سے متعلق شکایات کا ازالہ

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 9:03 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا District Development Commissioner Anantnag Dr Piyush Singla نے قومی شاہراہ 244 National Highway 244 اور وائلو سنگھ پورہ ٹنل Vailoo Singhpora Tunnel کے کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔اس موقع پر شکایات کنندگان نے اپنے مطالبات اور زمین کے حصول اور مذکورہ سڑک کی الاٹمنٹ سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا۔

اننت ناگ قومی شاہراہ 244 پر جاری کام کاج سے متعلق شکایات کا ازالہ

اس موقع پر محکمہ ریونیو کے افسران بھی موجود تھے۔ اعتراض کرنے والوں کی 38 شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان شکایات کو سنتے ہوئے ڈاکٹر سنگلا اور افسران نے مسائل پر غور کیا اور زیادہ تر شکایات اور اعتراضات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔

ڈی سی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ شکایات کا قانون کے تحت ممکنہ ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ خطے کی ترقی کے نقطہ نظر سے اہم ہے اور لوگوں کو بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

اراضی مالکان کے مطالبات سنتے ہوئے، ڈی سی نے سڑک پر عملدرآمد کے لیے ان کے تعاون اور حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے محکمہ مال کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ سڑک کے اراضی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کریں، اس کے علاوہ سماجی تعاون، تکنیکی مدد اور مذکورہ سڑک کی تکمیل میں درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے آر اینڈ بی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، و دیگر محکموں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں۔

مزید پڑھیں: راجوری - پونچھ قومی شاہراہ پر 20 دن بعد ٹریفک بحال

میٹنگ میں اے ڈی سی گلزار احمد، ایس ڈی ایم کوکرناگ، جنرل منیجر این ایچ آئی ڈی سی ایل ریونیو حکام کے علاوہ اعتراض کنندہ لوگوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.