ترال: نشہ مکت بھارت مہم کے سلسلے میں انتظامیہ نے ٹاون ہال ترال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جسکی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی جبکہ ترال اور آری پل تحصیلداروں اور نشہ مکت بھارت مہم کے نوڈل آفیسر اقبال احمد کار کے علاوہ ترال و زون لرگام سے تعلق رکھنے والے اسکول ہیڈز کی بڑی تعداد نے پروگرام مںی شرکت کی۔ Nasha Mukt Bharat programme in Tral
یہ بھی پڑھیں: Matter of Challenging Abrogation of Article 370 آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سماعت کے لیے سُپریم کورٹ راضی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال احمد کار نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء کو نشہ سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کریں۔ وہیں اے ڈی سی نے بتایا کہ ترال کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں میں مہم کو زمینی سطح پر لاگو کیا جائے گا تاکہ منشیات کی لت سے طلباء کو بچایا جاسکے کیونکہ فی الوقت منشیات لت معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔