اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ اور لارنو کوکرٹ میں دو علیحدہ جلسوں سے خطاب کے دوران محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گوجر بکروالوں کو زمینوں سے بے دخل کرنے کی بھی سازشیں رچی گئیں تاہم انہوں نے فاریسٹ ایکٹ لاگو ہونے تک کسی بھی گوجر بکروال کو زمین سے بے دخل نہ کرنے کا حکمنامہ بھی صادر کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سید فاروق اندرابی، عبدالرحیم راتھر اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔