ETV Bharat / city

Fire and Emergency in Anantnag: لارنو کے لوگوں کا فائر اینڈ ایمرجنسی کی شروعات پر خوشی کا اظہار - etv bharat news

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو بلاک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی کی خدمات شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ علاقے میں پہلی مرتبہ ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے شروع کرنے پر لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Start of the Fire and Emergency in Anantnag
لارنو کے لوگوں کا فائر اینڈ ایمرجنسی کی شروعات پر خوشی کا اظہار
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 4:51 PM IST

اننت ناگ: پینتیس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل لارنو اور اس سے ملحقہ کئی علاقوں کے لوگ دہائیوں سے مطالبہ کرتے آرہے تھے کہ انہیں کسی بھی ناگہانی آفت میں وقت پر خدمات نہیں ملتی تھیں، جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آج تک لاکھوں کے نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا تھا۔

ویڈیو

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب لارنو کے کسی بھی علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آتا تو اُس دوران کوکرناگ سے لارنو تک پہنچنے کے لئے فائر عملے کو کافی مسافت طے کرنی پڑتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ موقع پر پہنچتا تھا تب تک کافی دیر ہوجاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج تک لارنو میں متعدد افراد کو لاکھوں کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

DC Anantnag Reviews RDD: ڈی سی اننت ناگ نے محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کا جائزہ لیا

حالانکہ مقامی لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے مطالبہ کرتے آرہے تھے کہ لارنو میں فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کا قیام عمل میں لایا جائے، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے وقت پر نپٹا جائے، لیکن دہائیوں سے آج تک مقامی لوگوں کی فریاد کو نظر انداز کیا جا رہا تھا، تاہم 2019 میں محکمہ تعمیرات عامہ نے سٹیٹ سیکٹر پروجیکٹ کے تحت مذکورہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی کے لئے تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کر کے گزشتہ سال مکمل کر کے فائر اینڈ ایمرجنسی کو سونپ دیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے انچارج نصراللہ قادری کا کہنا ہے کہ یہ لارنو کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ یہاں پر فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجینسی میں کوکرناگ سے یہاں تک آنے میں بہت زیادہ وقت لگ جاتا تھا، جس کے نتیجے میں لوگوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فائر عملے کے یہاں ہونے سے اب وقت بچ جائے گا جس کے باعث ہم لوگوں تک وقت پر پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لئے کھڑے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ ان کے دیے ہوئے فون نمبرز پر رابطہ کریں تاکہ وقت پر ناگہانی آفت سے نمٹا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.