ETV Bharat / city

اننت ناگ: لہنون مرگن ٹاپ کی سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، ٹریفک کیلئے بحال - etv bharat urdu

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے جونیئر انجینئر مدثر احمد نے بتایا کہ مرگن ٹاپ پر تقریباً ڈھائی فٹ برف جمع تھی جسے ہٹانے میں انہیں کئی روز تک کافی محنت کرنی پڑی، اور سخت مشقت کے بعد اسے لوگوں کی آمد ورفت کے لیے بحال کردیا گیا۔

برف سے اٹی لہنون مرگن ٹاپ کی سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بحال

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 4:23 PM IST

حالیہ دنوں پہاڑی علاقوں میں ہوئی شدید برفباری کے نتیجے میں لہنون مرگن ٹاپ کی سڑکیں کئی دنوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کردی گئی ہیں۔ سڑک سے برف ہٹانے کے بعد وائڑون کے ہزاروں لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

برف سے اٹی لہنون مرگن ٹاپ کی سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بحال

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے جونیئر انجینئر مدثر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ سڑک سردیوں کے ایام میں تقریباً چھے ماہ تک بند رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اکتوبر میں ہوئی برفباری نے ان کے سامنے کافی چیلنج کھڑے کر دیے ہیں جن سے نمٹنے کے لئے پی ایم جی ایس وائی پوری طرح تیار تھی۔

مزید پڑھیں: تازہ برف باری کی وجہ سے گریز بانڈی پورہ روڈ ایک بار پھر بند

جے ای کا کہنا ہے کہ مرگن ٹاپ پر تقریباً ڈھائی فٹ برف جمع تھی جسے ہٹانے کے لیے انہیں کئی روز تک کافی محنت کرنی پڑی اور فی الحال اسے لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے پی ایم جی ایس وائی کے اس اقدام کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.