اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ریڈونی لارنو کے لوگ دہائیوں سے رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔ دور جدید میں جہاں انسان نے کافی ترقی کر لی ہے، وہیں وادی کشمیر کے کئی علاقے ایسے ہیں، جو ابھی بھی تحصیل یا صدر مقامات سے بلکل منقطع ہیں۔ جن میں جنوبی ضلع اننت ناگ کا ریڈونی علاقہ بھی قابل ذکر ہے۔ علاقے میں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت کی عدم دستیابی سے گنجان آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Lack of road in Radoni of Kokranag۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ مسئلہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر خورشید جہاں کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس مذکورہ علاقے کی طرف جانے والی شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع کیا تھا، تاہم گزشتہ سال موسم نے ساتھ نہیں دیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں برس ہم مذکورہ سڑک پر میکڈم بچھا کر رابطہ سڑک کو لوگوں کے نام وقف کریں گے، تاکہ مقامی لوگوں کو پیش آنے والی مصیبتوں سے چھٹکارا مل سکے۔