ETV Bharat / city

Covid Protocol:اننت ناگ میں کووڈ 19 پروٹوکال کو عملانے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل - کورونا نیوز اننت ناگ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا(Dr Piyush Singla) نے کہا کہ اگرچہ ضلع اننت ناگ نے سو فیصد ویکسینیشن(Covid Vaccination) کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے،تاہم کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوا ہے لہذا لوگوں کو اپنے بچاؤ کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 10:32 PM IST

وادی میں کووڈ-19(Covid-19) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاط کے طور پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ(Anantnag) نے تحصیل سطح کی ٹاسک فورس تشکیل(Task Force) دی ہے،ٹاسک فورس میں ریونیو اور پولیس کے افسران مشترکہ طور پر شامل ہیں،تاکہ بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر کووڈ-19 کے پروٹوکال کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ اگرچہ ضلع نے 100 فیصد ویکسینیشن کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے،تاہم کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوا ہے لہذا لوگوں کو اپنے بچاؤ کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک(Mask Wearing)کا استعمال جاری رکھیں اور سماجی دوری کی پابندی سے پاسداری کریں۔
ڈی سی نے کہا کہ کووڈ اپراپریٹ بہیوئر،( سی اے بی) کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام تحصیلوں میں سول انتظامیہ اور پولیس کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانہ عائد کرنے کا احکامات صادر بھی کئے۔

مزید پڑھیں:New Covid Variants: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص

عوامی مقامات اور بازاروں میں کووڈ-19 پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل شدہ ٹیموں کی جانب سے اعلانات کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی جائے گی۔
وہیں ضلع بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں سے 11650 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا اور دو دکانیں سیل کر دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.