ETV Bharat / city

Apni party Rally in Anantnag اننت ناگ میں اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی - اننت ناگ اپنی پارٹی احتجاجی ریلی

جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈران و کارکنان نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ JKAP protest rally

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 4:36 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر South Kashmir کے قصبہ اننت ناگ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر نے کی۔ ریلی میں اپنی پارٹی کے کئی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر سے شروع کی گئی جو لال چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ JK Apni party Holds Rally in Anantnag

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی

ریلی کے دوران احتجاجی نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی پارٹی کارکنان قیدیوں کی رہائی، ریاست کا درجہ بحال کرنے، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی مانگ کر رہے تھے۔ Apni party Protest Rally in Anantnag

ریلی سے قبل اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبد الرحیم راتھر نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشارت قیوم کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.