ETV Bharat / city

اننت ناگ میں ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج - اننت ناگ میں ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج

جموں کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے نوکریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں مراعات سے محروم رکھے جانے کا الزام لگایا ہے۔

اننت ناگ میں ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج
اننت ناگ میں ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : May 20, 2021, 6:56 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

جموں کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین نے نوکریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں مراعت سے محروم رکھے جانے کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاٹائرمنٹ کے بعد ابھی تک انہیں سرکار کی جانب سے کوئی مراعت فراہم نہیں ہوئی ہے۔جسکی وجہ سے وہ طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔

اننت ناگ میں ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج
ملازمین کے مطابق کورونا وائرس کے دور میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی گھروں میں کھانے پینے کا سامان بھی میسر نہیں ہے۔انکے مطابق حال ہی میں کچھ ملازمین کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انکے مطالبات کو جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو آنے والے وقت میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا اور اگر اس دوران کسی بھی ملازم کی موت واقع ہوتی ہیں تو عدالت میں ڈیپارٹمنٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان ملازمین نے ایل جی انتظامیہ سے ان کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Anantnag
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.