مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری و نجی دفاتر سمیت گنجان بازاروں، بس اسٹاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
میونسپل کمیٹی و کونسل انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ 'وہ مذکورہ جگہوں کے ساتھ ساتھ اپنے دفاتر کے اندر اور باہر، سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔'
ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کے کے سدھا کی جانب سے اس سلسلہ میں باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔
حکمنامہ کے مطابق 'سی سی ٹی وی اُس معیار کا ہونا چاہئے جس میں کم سے کم ایک ہفتہ کی اسٹوریج رکھنے کی صلاحیت ہو۔'
آرڈر کے مطابق 'یہ قدم سماج دشمن اور شرپسند عناصر کی حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور شہریوں کی سلامتی اور حفاظتی بندوبست کو مزید پختہ بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔'
وہیں بینک، انشورنس کمپنیوں، شاپنگ مال، کمپلیکس مالکان کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ،سی سی ٹی وی نصب کرنے کے کام کو یقینی بنائیں۔