ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے محکمۂ صحت پوری طرح تیار

جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں جس طرح طبی شعبہ کو کارکرد ہونا چاہئے تھا اس طرح اس کی کارکردگی نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سکریٹری جی اے سندریال نے کیا۔

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 6:16 PM IST

جموں و کشمیر: امکانی تیسری لہر سے نمٹنے کےلیے محکمہ صحت پوری طرح تیار

جموں و کشمیر آئے پارلیمانی وفد کو جوائنٹ سکریٹری جی اے سندریال نے بتایا کہ یہاں پہاڑی علاقوں میں جس طرح کی طبی سہولت ہونی چاہیے تھی فی الحال اس طرح کی کارکردگی نہیں دیکھی جارہی ہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ کورونا کی امکانی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں جب کہ وادی میں ضلع سطح پر قائم طبی مراکز میں آکسیجن پلانٹ کے علاوہ مریضوں کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کئے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر: کروشیا آرٹ نے نظر ناصر کو الگ پہچان دی

جی اے سندریال نے کہا کہ اگر ملک میں کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو اس کا مقابلہ کرنے کے لیے محکمۂ صحت پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ طبی سہولیات نہ صرف شہری علاقوں میں ضروری ہیں بلکہ دیہاتی علاقوں میں بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، جس سے مقامی لوگ اپنے ہی گاؤں میں بہتر علاج کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں جب کہ شہروں کے ہسپتالوں میں ہجوم کی کمی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.