اطلاعات کے مطابق سری گفوراہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا۔
طالب علم کے رابطے میں آنے والوں کے لیے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ دیگر رابطے میں آنے والے افراد کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی کورنٹائن ہوجائے تاکہ وائرس کو مزید پھلنے سے روکا جاسکے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اسکولوں میں طلبا کورونا میں متاثر پائے گئے تھے۔جس کے بعد اسکولوں کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا تھا ۔