ETV Bharat / city

General Manager NHIDCL Visits Sinthantop: این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر نے سنتھن ٹاپ سڑک پر برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 7:14 PM IST

اننت ناگ-کشتواڑ رابطہ سڑک کو اسی ہفتے میں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کیا جائے گا۔ شاہراہ سے دن رات برف ہٹانے کا کام چل رہا ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر نے سنتھن ٹاپ سڑک پر برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ General Manager NHIDCL Visits Sinthantop

General Manager NHIDCL Visits Sinthantop

جموں و کشمر کے اننت ناگ-کشتواڑ سڑک (NH244) پر دن رات برف ہٹانے کا کام چل رہا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرا سٹرکچر ڈیولپمینٹ کارپوریشن لمیٹڈ National Highways and Infrastructure Development Corporation Limited کے جنرل منیجر نے سنتھن ٹاپ سڑک پر برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 265 کلومیٹر پر مشتمل یہ شاہراہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور جموں صوبہ کے ضلع کشتواڑ کو جوڑتی ہے۔ اننت ناگ-کشتواڑ سڑک پر برف ہٹانے کا کام این ایچ آئی ڈی سی ایل (NHIDCL) اور ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے گزشتہ ماہ سے چل رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں اسے فوراً ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کیا جائے گا۔

Anantnag-kishtwar Highway

شاہرہ پر کام کرنے والے افراد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے ہم نہ صرف دن کے اجالے میں بلکہ ہم رات کی تاریکی میں اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر سڑک پر برف ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سارے مشکلات درپیش آئے لیکن ہم نے کبھی ہار نہیں مانی اور یہی وجہ ہے کہ ہم سنتھن ٹاپ کے کافی نزدیک پہنچ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے اسی ہفتے میں کھولا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ وقت پر ممکن ہو سکے.

نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرا سٹرکچر ڈیولپمینٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے جنرل منیجر آر این شرما نے کہا کہ میں ذاتی طور پر منسلک سڑک پر برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لے رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ شاہرہ پر برف ہٹانے کا کام کرنے والے لوگوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ہی یہ سب ممکن ہو پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گےکہ آج رات کو ہی ٹاپ تک ہماری کم سے کم ایک مشین پہنچ جائے، تاکہ دوسری مشینوں کو برف ہٹانے میں آسانی ہو۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے افسران کے بیچ ایک اچھے تال میل کے باعث سنتھن ٹاپ کی چوٹی تک برف ہٹانے میں کامیاب رہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.