ضلع کے چھہ اسمبلی حلقوں میں ابھی تک سب سے زیادہ ووٹوں کی شرح ، ڈورو ،کوکرناگ ،شانگس اور کوکرنگ میں رکارڈ کی گئی۔ جبکہ اننت ناگ اور بجبہاڑہ میں ووٹوں کی شرح کم چل رہی ہے ۔
دوپہر ایک بجے تک اننت ناگ میں 2.3 فیصد، بجبہاڑہ 1.3،ڈورو 13.7 کوکرناگ 15.2 شانگس 10.8 پہلگام 15 فیصد رکارڈ کی گئی۔ جس کی مجموعی شرح 9.7 رہی۔
کوکرناگ کے دمحال علاقہ میں ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا جہاں 85 سالہ ایک معمر شخص نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ووٹنگ کے تعلق سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ان کا حق ہے تاکہ وہ ووٹ کے ذریعہ بہتر نمائندہ چن سکیں، جو ریاست کی امن و ترقی و خوشحالی کے لیے کام کر سکے'۔