ETV Bharat / city

Fire Breaks out At Mehand Srigufwara مہند سریگفوارہ میں آتشزدگی، دو مویشیوں کے شیڈ خاکستر

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 8:57 PM IST

بجبہاڑہ میں واقع مہند سریگفوارہ میں آتشزدگی کی وجہ سے دو گاو خانے جل کر راکھ ہوگئے۔ آتشزدگی وجہ سے لاکھوں روپے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ Fire Breaks out in 2 cowsheds

مہند سریگفوارہ میں آتشزدگی، دو گاو خانے خاکستر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم مہند سریگفوارہ میں آتشزدگی کی وجہ سے دو گاو خانے راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجبہاڈہ کے مہند سریگفوارہ میں اس وقت افرا تفری مچ گئی، جب درمیانی رات دو گاو خانے نظر آتش ہوگئے، اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے دونوں گائے خانوں کو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ Fire Breaks out in 2 cowsheds at Mehand Srigufwara

اس حوالے سے اگرچہ مقامی لوگوں نے کئی بار سری گفوارہ کے فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن سے رابطہ کیا تھا، تاہم محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی وقت پر آگ بجھانے میں ناکام ہوئے، جبکہ مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم تیز شعلوں نے دونوں گاو خانوں کو خاکستر کر دیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔اس آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپیے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ Fire Breaks out At Mehand Srigufwara

یہ بھی پڑھیں: Azad Group Workers Convention : پیرزادہ سعید کی زیر قیادت آزاد گروپ کا اجلاس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.