ETV Bharat / city

Interview With Dr Subhadra Jalali دیڑھ سو سالہ قدیم روایتی کشمیری فیرن پہننے والی ڈاکٹر سوبھدرا جلالی - kashmiri pheran

روایتی پہناوا ایک قوم کی پہچان ہوتی ہے ترقی کے ساتھ ساتھ لوگ آہستہ آہستہ اپنے روایتی پہناوے اور کلچر کو بھول جاتے ہیں،تاہم زندہ دل شخصیات اپنے کلچر تہذیب و ثقافت سے ہمیشہ لگاؤ رکھتے ہیں، ڈاکٹر سوبھدرا جلالی کول ایسی ہی شخصیات میں شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ دیڑھ سو برس پرانے اپنے روایتی کشمیری فیرن کو محفوظ رکھا ہے اور آج بھی وہ خاص مواقع پر اس روایتی فیرن کو پہنتی ہیں۔ ایک اعلی عہدے پر فائز ہونے اور دوسری ریاست میں مقیم ہونے کے بعد بھی ڈاکٹر سوبھدرا جلالی نے اپنی قدیم روایت کو زندہ رکھنے کی مثال قائم کی ہے ۔ Exclusive Interview With Dr Subhadra Jalali

دیڑھ سو سالہ قدیم روایتی کشمیری فیرن پہننے والی ڈاکٹر سوبھدرا جلالی

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 7:22 PM IST

Updated : Sep 14, 2022, 8:38 PM IST

پہلگام: ڈاکٹر سوبھدرا جلالی جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں کمیونٹی اُپتھالمولجی آف انڈیا بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے آئی تھیں، جہاں ملک کے کئی حصوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا کے معروف امراض چشم موجود تھے۔ ڈاکٹر سوبھدرا جلالی اپنے قدیم روایتی فیرن میں ملبوس تھیں، جو وہاں خاص توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ان کے روایتی پہناوے سے شرکاء اتنے متاثر ہوئے کہ متعدد افراد نے ان کے ساتھ سیلفی فوٹو بھی لی۔ Interview With Dr Subhadra Jalali

ڈاکٹر سوبھدرا جلالی کول ایک کشمیری پنڈت خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی پیدائش سنہ 1962 میں سرینگر میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم جموں میڈیکل کالج حاصل کی ہے، اس کے بعد سرینگر میڈیکل کالج، پی جی آئی چندی گڑھ میں اپنی خدمات انجام دی ۔ تاہم کشمیر میں مسلح شورش کے بعد انہوں نے سنہ 1991 میں نقل مکانی کی اور وہ ریاست تلنگانہ کے حیدر آباد میں مقیم ہو گئیں۔ جہاں وہ آج دنیا کے مشہور ترین امراض چشم کے ہسپتال ، ایل بی پرساد انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔

کشمیری فیرن پہننے والی ڈاکٹر سبرھتا جلالی سے خاص بات چیت

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران ڈاکٹر سوبھدرا جلالی نے کہا کہ ان کے لیے یہ فیرن ایک خاص معنی رکھتا ہے، اس روایتی فیرن سے نہ صرف ان کی یادیں جڑی ہوئی ہیں بلکہ یہ ان کے تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتا ہے ۔ ڈاکٹر جلالی نے کہا کہ وہ خاص دنوں کے موقع پر یہ روایتی فیرن پہنتی ہیں ،انہوں نے اعزازی تقریب کے دوران امریکہ،گوا،آگرہ و دیگر جگہوں پر یہ فیرن پہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف اپنے کلچر کو فروغ ملتا ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے ایک پیغام جاتا ہے جو اپنے کلچر اور تہذیب کو بھول جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیرن کے کئی جدید اور الگ الگ ڈیزائنز متعارف

Last Updated : Sep 14, 2022, 8:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.