تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے نوگام ڈورہ شاہ آباد میں سکیورٹی فروسز کو عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس،فوج کی 19 آر آر اور 164 بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروئی انجام دی تو چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیان چلائی۔ جس کے بعد علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہواEncounter started in Nowgam Verinag ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کع بتایا کہ فائرنگ نوگام شاہ آباد، ویری ناگ میں شروع ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کروایا گیا اطلاع کے مطابق زخمی پولیس اہلکار نے عالج کے دوران دم توڈ دیا۔تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
وہیں ذرائع کے مطابق تین عسکریت پسند ایک گاؤ خانے میں چھپے ہوئے ہیں۔
وہیں کشمیر پولیس زون نے انکاؤنٹر کے بارے مین تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نوگام میں عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔