جموں وکشمیر کے سب ضلع ترال میں ٹریفک جام سے عوام کو نجات دلانے کے لیے To Save the People from Traffic Jam in Tral Town بس اسٹینڈ ترال میں ایک روٹری بنانے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے آر اینڈ بی محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ بس اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں یہ روٹری تعمیر کی جائے گی۔
- مزید پڑھیں: ترال: ڈایورشن پر کام روکنے سے عوام بےحال
اس موقع پر پروجیکٹ کے تمام خد وخال پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ قصبے کو جاذبِ نظر بنانے اور ٹریفک جام پر قابو پانے کے لیے اس روٹری پر کام جلد از جلد شروع ہو گا اور آئندہ بیس روز کے دوران یہ روٹری مکمل تعمیر ہو گی، جس کے بعد بس اسٹینڈ میں ٹریفک جام کی شکایت نہیں رہے گی۔