ETV Bharat / city

Cycle Race in Anantnag: اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد - فوج کی جانب سے سائیکل ریس

ضلع اننت ناگ کے شہلی پورہ اچھہ بل میں سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد طلباء نے شرکت کی۔ Cycle Race Organized in Achabal

Cycle race organised in Achabal
اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 5:44 PM IST

اننت ناگ: بھارتی فوج کی 19 آر آر کی جانب سے گورنمنٹ میڈیکل کالج دیالگام سے شہلی پورہ تک ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔ اس سائیکل ریس میں تقریباً 50 طلباء نے شرکت کی۔ یہ سائیکل ریس میڈیکل کالج دیالگام سے شروع ہوکر شہلی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریس کے اختتام پر انعامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ریس میں شامل کھلاڑیوں نے فوج کی 19 آر آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جانے کی گزارش کی۔ Jammu and Kashmir Cycle Race

اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد

اس موقع پر اچھہ بل کی بی ڈی سی فردوسہ بانو، آر ایس ایس یو ٹی پریزیڈنٹ شیخ عمران، کرکٹر رابعہ سعید اور وادی کے معروف سائیکلسٹ عادل تیلی بھی موجود تھے۔ سائیکلسٹ عادل تیلی نے بتایا کہ اس ریس کا مقصد نوجوان نسل کو کھیل کود کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہ سکیں۔ انہوں نے والدین سے اپنے بچوں کی جسمانی و ذہنی تندرستی کا خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں بڑھ رہی نشے کی لت سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انہیں کھیل کود کی طرف راغب کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.