ETV Bharat / city

'سفیدے کی روئی سے ایلرجی نہیں ہوتی' - شمع روحی

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے گزشتہ روز حکومت کے اس حکمنامہ پر روک لگا دی جس میں روسی سفیدوں کو کاٹنے کو منظوری دے دی گئی تھی۔

Cotton produced by russian poplar trees isn't allergic
'سفیدے کی روئی سے ایلرجی نہیں ہوتی'
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 12:45 PM IST

جنوبی کشمیر میں سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی لوگوں کے لیے وبالِ جان بن جاتی ہے۔ تاہم ڈی ایف او سوشل فورسٹری اننت ناگ شمع روحی کا کہنا ہے کہ سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی اور ایلرجی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے روسی سفیدے کاٹنے کا جو حکم جاری کیا گیا ہے اس پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ عوام تذبذب میں نہ رہے۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے عوام میں اضطراب ہے اس لیے لوگوں کو روسی مادہ سفیدہ درخت از خود کاٹ کر اچھے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

'سفیدے کی روئی سے ایلرجی نہیں ہوتی'

انہوں نے ان خدشات کو بھی مسترد کر دیا کہ روسی سفیدوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال کے دوران یہ درخت لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے گزشتہ روز حکومت کے اس حکمنامہ پر روک لگا دی جس میں روسی سفیدوں کو کاٹنے کو منظوری دے دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.