جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹہ گنڈ میں جمعہ کی دیر رات ایک بھاری بھرکم ریچھ قریب میں واقع جنگل سے نکل کر بستی کی طرف آگیا۔ اسی درمیان وہ ریچھ گاؤں میں موجود بجلی کے ٹرانسفارمر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اس کو کرنٹ لگ گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
مردہ ریچھ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھاری بھیڑ امنڈ پڑی۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو تحویل میں لے کر اس کو ٹھکانے لگایا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل اسی علاقہ میں ریچھ اور لومڑی کی بھی کرنٹ لگنے سے موت ہوئی تھی۔
وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'ویری ناگ علاقہ میں ایک وائلڈ لائف سنچری کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ان جانواروں کی جان بچائی جا سکے'۔