جموں وکشمیر بجبہاڑہ کے آرونی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں قائم آرونی علاقے میں اتوار کی شام ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص کی لاش آرونی میں قائم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب ہی ایک نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے جوں ہی مقامی لوگوں نے لاش دیکھی، تو انہوں نے فوری طور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوں ہی انہیں اس حادثہ کے بارے میں اطلاح ملی، پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور انہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو طبی جانچ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا۔ فوت شدہ شخص کی شناخت شاکر احمد صوفی ولد منظور احمد صوفی ساکن سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔