اننت ناگ پولیس Anantnag Police کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ہاکورہ کے رہنے والے نواز احمد وانی ولد محمد یوسف وانی منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں اور انہوں نے اپنے رہائشی مکان میں ہی بھاری مقدار میں منشیات Huge Quantities of Drugs ذخیرہ کر رکھا ہے۔
اس تعلق سے خبر موصول ہونے پر اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نےگھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے تقریباً 70 کلو فکی (پوست کا بھوسا) برآمد کیا گیا۔ تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ اننت ناگ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، وہیں اننت ناگ کی ایک اور پولیس ٹیم نے ایس ڈی آر ایف ہیڈ کوارٹر ڈگہ پورہ کھنہ بل میں ایک ناکا قائم کیا۔
مزید پڑھیں: Police Arrested two Drug Peddlers: بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
ناکہ کے دوران رؤف احمد نندا ولد عبدالحمید نندا ڈگہ پورہ کھنہ بل کو مشکوک حالت میں ایک تھیلہ سمیت گھومتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس ٹیم کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے موقع پر ہی پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک تھیلے میں 12 کلو فکی برآمد کی گئی۔ مزید اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔