بوچو، کوکرناگ سے تعلق رکھنے والی 74سالہ معمر خاتون عزیزہ بانو زوجہ غلام نبی ملک گھر سے کسی کام سے باہر گئی اور علاقے میں موجود آبپاشی نہر کے کنارے ان کا پیر پھسل گیا اور وہ نہر میں جا گری۔
اس سے قبل کہ معمر خاتون کو نہر سے نکالا جاتا انہوں نے دم توڑ دیا۔
اس ضمن میں پولیس نے قانونی لوازمات کے بعد خاتون کی لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا۔