اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع میں 29 اپریل سے 3 مئی 2021 تک کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات اور اشیائے خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے راشن، ادویات کی دستیابی کے علاوہ کووڈ کنٹینمینٹ زون سمیت ضلع بھر میں بجلی اور پانی کی آسانی سے فراہمی پر زور دیا۔
اس سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ نے ڈی سی آفس کے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ایک مٹینگ منعقد کی۔
ڈاکٹر سنگلا نے ڈرگ کنٹرول اتھارٹیز سے کہا کہ وہ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کریں اور میڈیکل دکانوں کو کھولنے اور بند کرنے کے لئے مناسب روسٹر مرتب کریں، اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان دکانوں کے اطراف غیرضروری بھیڑ جمع نہ ہوں۔
ڈی سی نے پولیس کو لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور لازمی خدمات کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'مکمل لاک ڈاون' نافذ کیا ہے۔