ETV Bharat / city

عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کھنہ بل پہلگام روڈ پر بدھ کی شام عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کردیا جس میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو افراد بشمول ایک سٹیشن ہاؤس افسر اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔

عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار
author img

By

Published : Jun 12, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Jun 12, 2019, 9:00 PM IST

سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا ہے۔
العمر مجاہدین نامی عسکری تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم نے اس نوعیت کے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھنہ بل پہلگام روڈ پر واقع آکسفورڈ سکول کے نزدیک قائم سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے مشترکہ چیکنگ پوسٹ کو بدھ کی شام عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار، پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او ارشاد احمد اور ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین سی آر پی ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا جس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا، تاہم راستے میں مزید دو زخمی سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ بیٹھے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

Intro:

Body:Anantnag attack visuals

Conclusion:
Last Updated : Jun 12, 2019, 9:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.