جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوجر بستی گلشن پورہ ترال میں آج ایک عوامی دربار منعقد ہوا، جس کی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی اچھی تعداد کے علاوہ دہی ترقی، ہارٹیکلچر، زراعت، محکمہ مال اور دیگر لازمی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مقامی لوگوں نے اپنے مطالبات متعلقہ افسران کے سامنے رکھے، جن میں سے بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا جبکہ دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
انہونے مزید کہا ہے کہ کچھ مطالبات ہم نے اسی سال کے پلان میں رکھے ہے اور کچھ انے والے پلان میں رکھے گے اور جو ہمارے بس میں نہیں ہے وہ ہم اعلی حکام تک پہنچانے کی برپور کوشش کرے گے تاکہ ان کے سارے مطالبات حل کر سکھے۔