ETV Bharat / city

امرتسر سے کسانوں کا وفد دہلی کے لیے روانہ

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 5:24 PM IST

کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے امرتسر سے کسانوں کا ایک وفد دہلی کے لیے روانہ ہوا، اس موقع پر کسان مزدورسنگھرش سمیتی کے جنرل سیکریٹری سرون سنگھ پنڈیر نے کہا کہ' حکومت جب تک اس قوانین کو واپس نہیں لے لیتی ہمارا یہ مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا۔

farmers organizations left amritsar for delhi to join the farmers protest
امرتسر سے کسانوں کا وفد دہلی کے لیے روانہ

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف پورے بھارت کے کسان سڑکوں پر اتر کر اس قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ اس تعلق سے مرکزی حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین کئی میٹنگ بھی ہوئی ہیں لیکن اب تک خاطر خواہ کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

حکومت کے اس رویہ سے ناراض کسان دہلی- ہریانہ اور دہلی - اتر پردیش کی سرحدوں پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ کسانوں کے اس احتجاج کو ملک کی کئی سیاسی و سماجی پارٹیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اس تعلق سے امرتسر سے کئی کسان تنظیم اور مزدور سنگھرش سمیتی کے کارکنان امرتسر سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندون سے بات کرتے ہوئے مزدور سنگھرش سمیتی کے جنرل سیکریٹری سرون سنگھ پنڈیر نے کہا کہ' وہ مارچ سے قبل گرو دوارہ میں کسانوں کی فتح کے لیے دعائیں کرنے آئے تھے۔ کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک بھر کے کسانوں کی بھلائی کی خاطر اس قوانین کو واپس لیں۔

مزید پڑھیں: سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں کے خلاف مقدمہ درج

اس موقع پر انہو ں نے مزید کہا کہ' مختلف اضلاع کے کسان بھی اس مارچ میں شامل ہوں گے، امرتسر سے بھی تقریبا 700 ٹرالیوں میں سوار کسان اس مظاہرے میں شامل ہو نے کے لیے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ' ہمارا یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کہ حکومت اس نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.