ETV Bharat / city

میں تو کورونا ویکسین نہیں لگوا سکتا!

ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ وہ کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوا سکتے ہیں، جبکہ انھوں نے عوام سے بغیر شک و شبہ کے کورونا ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل بھی کی ہے، اور انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیکہ لینے پر ملک کا سچا ہیرو قرار دیا ہے۔

anil vij
ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 3:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 4:15 PM IST

آج سے ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، اس مرحلے میں 60 برس سے اوپر کے بزرگ اور 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد جو شدید طور سے بیمار ہوں گے انہیں کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

اس دوسرے مرحلے کے پہلے ہی دن وزیر اعظم نریندر مودی کو دہلی کے ایمس میں بھارت کی بنی ہوئی کوویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور اب اگلی ویکسین 28 دن بعد دی جائے گی۔

ہریانہ کے وزیر صحت انل وج

وزیراعظم کو کورونا ٹیکہ دیے جانے کے بعد ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے وزیر اعظم مودی کو ملک کا سچا ہیرو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ایسا کام ملک کا سچا ہیرو ہی کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کوویکسین کی خوراک لے کر بھارت بائیوٹیک کوویکسین پر سوال اٹھانے والوں کو ایک بڑا پیغام دیا ہے، اور لوگوں میں خوف و الجھن پیدا نہیں ہونا چاہئے۔ اس لیے خود وزیراعظم نے کورونا ویکسین لینے کی پہل کی ہے۔

ہریانہ کے وزیر صحت نے جہاں وزیراعظم کو سچا ہیرو قرار دیا ہے۔ وہیں اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ "آج عام لوگوں کے لیے کورونا ویکسین شروع ہونے جارہی ہے اور ہر ایک کو بغیر شک و شبہ کے اسے لگوانا چاہیے، لیکن میں کورونا ٹیکہ نہیں لگوا سکتا کیونکہ کووڈ ہونے کے بعد سے میرا اینٹی باڈیز 300 سے زائد بنا ہوا ہے، جو کہ بہت زیادہ ہے، شاید ٹرائل کے وقت جو ویکسین میں نے لی تھی اس کی وجہ سے مجھے ابھی تک ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

tweet of anil vij
ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج کا ٹویٹ

واضح رہے کہ نجی اسپتال کووڈ 19 ویکسین کی فی خوراک کے لیے 250 روپے فیس وصول کرسکیں گے، آج سے شروع ہونے والا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ چھ ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ٹیکے لگانے کے خواہشمند افراد کو کوئن پورٹل پر رجسٹریشن کروانا ہوگا، اس پورٹل پر اہل مستفید افراد اپنی پسند کا مرکز منتخب کرسکتے ہیں اور فراہم کردہ دستاویز کی بنیاد پر اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے: وزیر اعظم نے کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی

Last Updated : Mar 1, 2021, 4:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.