سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیارتھ انرودھ پنکج نے بتایا کہ آسو سمن گاؤں باشندہ رمیش بھارتیہ کی بیوی منجو دیوی، بیٹے رتک اوربیٹی پریا اور انو کے لاش کمرے کے اندر پڑے ملے۔
خاتون کی لاش چارپائی کے نیچے سے جبکہ دیگر تینوں بچوں کی لاشیں چارپائی کے اوپر تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاشوں پر کسی طرح کی چوٹ کے نشان بھی نظر نہیں آرہے ہیں معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی کا اس کا خلاصہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گا۔
پولیس قتل اور خودکشی دونوں پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے جانچ کررہی ہے، فورنسک اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق رمیا بھا رتیہ کی چار برس قبل ہی موت ہوگئی تھی۔ بیوہ منجو دیوی مزدوری کرکے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی تھی، منجو کے چچازاد دیور پر قتل کا الزام ہے۔