ETV Bharat / city

جونپور: چمگادڑوں کی موت سے گاؤں میں دہشت

عوام میں کورونا وائرس کا اس قدر خوف ہے کہ کوئی بھی انہونی پر خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ تازہ معاملہ جونپور میں چمگادڑوں کے مرنے کو لے کر ہے۔

author img

By

Published : May 27, 2020, 5:07 PM IST

Dead bats create panic in jaunpur
جونپور: چمگادڑوں کی موت سے گاؤں میں دہشت

اترپردیش کے ضلع جونپور میں اچانک درجنوں چمگادڑوں کی موت سے علاقے میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ کراکت تھانہ کے اکبرپور گاؤں میں بہت پرانا برگد کا درخت موجود ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں چمگادڑ اپنا بسیرا بنائے ہوئے ہیں۔ لیکن گذشتہ چند دنوں سے اچانک چمگادڑ مر کر گرنے لگے۔ پہلے تو کسی نے اس پر توجہ نہیں دی لیکن اب درجنوں چمگادڑوں کی موت نے گاؤں والوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

ویڈیو

خیال رہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور سمیت گورکھپور اور دیگر اضلاع سے چمگاڈروں کی مرنے کی خبریں سرخیوں میں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول بناہوا ہے۔

گاؤں والوں نے بتایا کہ ابھی تک ڈاکٹرز کی ٹیم یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ذمہ دار نہیں آیا ہے۔ اس سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے کیوں کہ گاؤں والوں کو لگتا ہے کہ کوئی انہونی ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.