ETV Bharat / city

علی گڑھ: کورونا کے سبب یوم عاشورہ پر جلوس نہیں - جلوس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں آج محرم کی دس تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے روز کورونا وبا کی حدایات کے مطابق ضلع علی گڑھ میں جلوس کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

یوم عاشورہ
یوم عاشورہ
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 5:59 PM IST

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے اور حضرت فاطمہ کے صاحب زادے امام حسین نے اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ کربلا میں اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لیے جام شہادت نوش کی۔ اسی لیے محرم میں حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے پوری دنیا میں عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ محرم الحرام کی دس تاریخ یعنی آج یوم عاشورہ کے روز جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی کورونا وبا کی گائیڈ لائن کے مطابق ضلع علی گڑھ میں بھی جلوس کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

یوم عاشورہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں موجود بیت الصلاۃ میں کورونا وبا کی ہدایت کے مطابق ہی شیعہ حضرات نے حضرت امام حسین کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے مجلس کا اہتمام کیا جس میں سماجی دوری ماسک اور سینیٹائزر کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔ جس سے متعلق گزشتہ روز سنی اور شیعہ علماء کرام نے پریس کانفرنس کر کے اعلان کیا تھا کہ ضلع علی گڑھ میں کورونا وبا کے سبب کسی طرح کا جلوس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔

نادر نقوی (سیکرٹری) انجمن تنظیم العزاء نے خصوصی گفتگو میں بتایا آج سے تقریبا 14 سو سال قبل میدان کربلا میں جو ایراق کے اندر آج بھی واقع ہے، جب حضرت امام حسین کے لشکر کو یزید نے گھیر لیا اور ایک کرکے سب کو شہید کر دیا اور حضرت امام حسین اکیلے رہ گئے تو حضرت امام حسین نے آواز دی کہ ہے کوئی جو میری مدد کر سکتا ہے تو اس وقت چھہ مہینے کا بچہ نے اپنے آپ کو پیش کیا اور کہا کہ میں ہوں آپ کی مدد کے لیے، یہ وہی آواز تھی جو آج تک قائم ہے اور آج بھی ہم ان کی آواز پر لبیک یا حسین کے ساتھ میں عزاداری قائم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ یونیورسٹی کا اے ایم یو کے طلبہ کو داخلے سے انکار

آج دنیا میں جہاں بھی عزاداری قائم کی جا رہی ہے وہ حضرت امام حسین کی یاد میں ہے۔ حضرت امام حسین کا پیغام انسانیت کے لیے تھا۔ جب یزید نے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ کہتا تھا یہی اسلام ہے بلکہ حضرت امام حسین نے اس کو بے نقاب کیا اور کہا یہ اسلام نہیں ہے، اسلام تو انسانیت کا مذہب ہے، انسانیت کے ساتھ جینا سکھاتا ہے۔

نادر نقوی نے مزید کہا حضرت امام حسین نے کہا کہ مجھے ہندوستان جانے دو وہاں کے لوگ میری قدر کریں گے، عزت کریں گے۔ آج ہندوستان میں ہر شخص چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو وہ حضرت امام حسین کی عزت کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.