ETV Bharat / city

علیگڑھ: مذہبی اجلاس پر کوئی پابندی نہیں - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے رہنما ہدایت

کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے فی الحال کسی بھی طرح کے آرڈر جاری نہ ہونے کے مدنظر محرم کے جلوس اور کسی بھی مذہبی پروگرام کی اجازت نہیں ہے۔ وہیں سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے شیعہ فاؤنڈیشن کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی اور سپریم کورٹ کے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محرم کے جلوس اور دیگر پروگرامز پر کسی طرح کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

Will be able to celebrate religious festivals, Supreme Court orders
مذہبی اجلاس پر کوئی پابندی نہیں، سپریم کورٹ کا حکم
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 7:55 PM IST

آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن کے رکن ثمر عباس نقوی نے بتایا کہ محرم کے جلوس، مجلس اور دیگر پروگرامز کے مدنظر سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ دو روز قبل علی گڑھ تشریف لائے تھے اور شیعہ فاؤنڈیشن کے ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کر کے انہوں نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسی بھی مذہبی پروگرام پر پابندی عائد نہیں ہے۔

ویڈیو

صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رہنما ہدایت کے ساتھ مذہبی پروگرام میں سماجی دوری، سینیٹائزر اور ماسک بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ثمر عباس نقوی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس بار بھی محرم کے موقع پر تقریبات کا انعقاد محتاط انداز میں کیا جائیگا کیوں کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ جس طرح پہلے یہ تہوار منایا جاتا تھا، ویسے ہی مذہبی پروگرام ہونگے لیکن ریاستی حکومت اور ڈی ایم سے ہدایت نامہ لینا ضروری ہے۔

All India Shia Foundation
آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن

ثمر نقوی نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جیسے امام باڑے میں سینیٹائزر مشین، ہینڈ سینیٹائزر، ماسک کا بھی انتظام کیا جائیگا۔ سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ صاحب نے بتایا کہ جگنناتھ پوری، اڑیسہ میں پروگرام ہوا تھا تو سپریم کورٹ نے اس میں ایک جھانکی میں پانچ ہزار لوگوں کی اجازت دی تھی، جس میں پانچ جھانکی نکالی گئی تھی، یعنی 25 ہزار لوگ ان جھانکیوں میں شرکت کر چکے ہیں۔ ابھی ایودھیا میں بنیاد رکھی گئی تو وہاں بھی 20 ہزار لوگوں کو شرکت اجازت دی گئی تھی۔ اب جو بھی ہدایت نامہ آئیگا وہ ڈی ایم کے ذریعہ ہی جاری ہوگا۔ ڈی جی پی کو بھی فیکس اور ای میل کیا گیا ہے ادھر سے جواب آیا ہے 15 اگست کے بعد اس پر تبصرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے ڈی ایم سے بات نہیں ہو پائی، اے ڈی ایم صاحب سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ابھی ہمارے پاس ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے جس سے ہم کسی بھی مذہبی پروگرام کو کرنے کی اجازت دیں، لیکن انہیں (اے ڈی ایم صاحب کو) سپریم کورٹ کا آرڈر دکھایا گیا ہے۔ مزید احکامات کے ہم منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.