ETV Bharat / city

Webinar on Quran in AMU: قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت پر اے ایم یو میں ویبینار کا انعقاد - معنی سمجھتے ہوئے قران مجید کی تلاوت

ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے خلیق احمد نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز کی جانب سے دو روزہ Two Days Webinar at AMU Aligarh قومی آن لائن سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

1
1
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 10:41 PM IST

معنی سمجھتے ہوئے قران مجید کی تلاوت اور اس کے مطالعے کو فروغ دینے سے متعلق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلیق احمد نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڑیز کی جانب سے دو روزہ قومی ویبینار کا انعقاد Webinar on Reading and Understanding Quran Held at AMU کیا گیا۔

قومی آن لائن سیمینار میں ریاست بہار، جموں و کشمیر، اترپردیس، نئی دلی، مغربی بنگال اور تلنگانہ سے خاتون اسکالروں نے سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کے چار سیشن میں 32 مقالے پیش کیے گئے۔

خلیق احمد نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڑیز کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

آن لائن سیمینار میں خواتین کے درمیان قرآن کریم کی تلاوت اور مطالعہ کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ قرآن کے شان نزول، احکامات کی پابندی وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

معروف اسلامی اسکالر مولانا جرجیس کریمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ’’ہر مومن کو کلام پاک کی تلاوت کے ساتھ معنی کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘

خلیق احمد نظامی سینٹر فار قرآنک اسٹڑیز کے ڈائریکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے سینٹر کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

اختتامی کلمات میں مولانا ڈاکٹر طارق ایوبی (پرنسپل، مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ، علی گڑھ) نے خواتین میں بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری Webinar on Reading and Understanding Quran Held at AMU اور معاشرے میں ان کی شرکت کے حوالے سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے پر گفتگو کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ’’یقینا قرآن مجید ایک مکمل، محفوظ اور آخری آسمانی کتاب ہے، مسلمانوں کو صرف اس کی تلاوت کرلینا ہی کافی نہیں بلکہ معنی کے ساتھ اس کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ جن لوگوں کو عربی زبان سمجھ میں نہیں آتی ان کو چاہئے کہ وہ اپنی سہولت کے حساب سے زبان کا انتخاب کرکے قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھیں، آج کی تاریخ میں قرآن مجید کا ترجمہ تقریبا ہر زبان میں موجود ہے۔‘‘

ویبینار میں بیشتر مقررین نے کہا کہ ’’ہر مومن کو قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ معنی کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ اس پر عمل کیا جا سکے۔ خاص کر خواتین کو اس لیے بھی معنی کے ساتھ قران پاک کی تلاوت کرنی چاہیے تاکہ وہ قرآن پاک کو سمجھ کر اپنے بچوں کو سمجھا سکے، بتا سکیں کہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں کیا کہا ہے، کس طرح سے مومن کو دنیاوی زندگی گزارنے کی ہدایت دی گئی ہیں، ان تمام چیزوں کو معنی کے ساتھ سمجھ کر اس پر عمل کر سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.