ETV Bharat / city

ہجومی تشدد کے متاثرہ بچوں کو دفاعی تربیت - mob lynching victims kids

اترپردیش کے علی گڑھ میں واقع ایک مدرسہ میں ہجومی تشدد میں مارے گئے افراد کے بچوں کو ،سیلف ڈیفینس کی تربیت دی جارہی ہے۔

ہجومی تشدد کے متاثرہ بچوں کو دفاعی تربیت
author img

By

Published : Oct 8, 2019, 12:08 PM IST

علی گڑھ میں واقع چاچا نہرو مدرسہ میں چھ سے بارہ برس کی عمر کے چھے لڑکوں کو مارشل آرٹس، کک باکسنگ، باکسنگ،بشو،کائی اور کراٹے کی تربیت دی جارہی ہے۔ان طلبا کا تعلق راجستھان کے ضلع الور سے ہے۔

اسکول ٹرینر عزیز الرحمٰن نے کہا کہ مدرسہ میں لڑکے اور لڑکیوں کو مختلف مارشل آرٹس کی تربیت دی جاتی ہے ان میں ہجومی تشدد کے متاثرہ بچے بھی شامل ہیں، جو زبردست جوش اور جذبہ کے ساتھ ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔

اسکول پرنسپل راشد علی نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے راجستھان میں ہجومی تشدد کے شکار گھروں کا سروے کیا اور ان بچوں کا یہاں داخلہ کرایا۔

اس سلسلے میں انھوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصد خصوصاً ہجومی تشدد کے متاثرہ بچوں میں خود دفاعی صلاحیت کو پیدا کرنا اور ان میں اعتماد بحال کرنا ہے تاکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ہوئی بربریت کو بھول کر احساس کمتری سے باہر نکلیں۔ مارشل آرٹس اور میوزک سے اپنے اندر اعتماد بحال کرتے ہوئے زندگی بسر کریں۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.