ETV Bharat / city

Dates for the Holy Month of Ramadan:رمضان المبارک کے پیش نظرکھجورکی قیمت میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 11:03 AM IST

رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے کھجور خریدنے آئی خواتین کا کہنا ہے کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ ویسے تو کھجور کا استعمال سال بھر کیا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینے میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس سے روزہ افطار کرنا سنت ہے اور یہ ایک مکمل غذا ہے۔ Demand of Dates Increases in Ramadan Due to Numerous Health Benefits

کھجورکی قیمت میں اضافہ
کھجورکی قیمت میں اضافہ

اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے بازاروں میں تقریبا 35 مختلف اقسام کی کھجوریں تو دستیاب ہیں، لیکن اس کی بڑھتی قیمتیں عوام کو بازاروں سے اعلی اور عمدہ کے بجائے کم دام والی کھجوریں خریدنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ رمضان المبارک میں کھجور تقریباً تمام مسلمانوں کی پہلی پسند ہوتی ہے، جو افطار کے وقت دسترخوان کی رونق بڑھاتی ہے، کھجور ایسا بابرکت اور شیریں پھل ہے جس کا کھانا سنت ہے۔ Demand of Dates Increases in Ramadan Due to Numerous Health Benefits

کھجورکی قیمت میں اضافہ

کھجوکی اہمیت کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے۔ دوسری جانب یہ انبیاء کی پسندیدہ غذا ہے، ہمارے نبیﷺ نے کھجور کو بے حد پسند فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور سے ہی روزہ افطار کرنا پسند فرماتے تھے۔ اسی لیے رمضان المبارک میں کھجور تقریبا تمام مسلمانوں کے دسترخوان کی رونق بڑھاتی ہے۔ لیکن مہنگائی کے سبب اس کی قیمتیں خریداروں کی جیب پر بھاری پڑتی نظر آ رہی ہیں۔

رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے کھجور خریدنے آئی خواتین کا کہنا ہے کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ ویسے تو کھجور کا استعمال سال بھر کیا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینے میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس سے روزہ افطار کرنا سنت ہے اور یہ ایک مکمل غذا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ علی گڑھ کی کچھ دوکانوں پر تقریبا تیس پینتیس اقسام کی کھجوریں دستیاب ہیں،لیکن ان کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ رمضان المبارک کے مہینے میں افطار کے علاوہ سحری میں بھی کھجور کھائی جاتی ہے۔بڑھتی قیمتوں پر دکانداروں کا کہنا ہے مہنگائی کے سبب کھجور اس بار مہنگی ہے، جس کی وجہ سے ہم لوگ بھی زیادہ قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پہلے کثیر تعداد میں لوگ کھجور کی خریداری کرتے تھے، لیکن رواں برس قیمت پوچھ کر خریدار خود سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ کون سی کھجور اور کتنی لی جائے؟

مزید پڑھیں:افطار میں کھجور کی اہمیت

مہنگائی کے سبب کم قیمت والی کھجوریں خریداروں کی پہلی پسند بن گئی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کھجوروں کا یہ سیزن بڑھتی مہنگائی کی نظر ہوتا دکھ رہا ہے۔ویسے تو کھجور مختلف اقسام کی بازار میں دستیاب ہیں ان کی قیمتیں بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن کچھ کھجوریں خریداروں کی پسند بنی ہوئی ہیں ان میں اجوا، قلمی، انبر، مریم، مبزول، گلاب جامن وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.