ETV Bharat / city

اے ایم یو میں آن لائن جاب فیئر 'رکرو- فائی' کا آغاز

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 9:41 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے ایک ہفتہ کا آن لائن جاب فیئر 'رکرو- فائی' کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں تقریبا 26 مختلف کمپنیاں دو ہزار سے زیادہ ملازمت دستیاب کرا رہی ہیں اور ابھی تک تقریبا 1800 طلبہ و طالبات رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

Online job fair 'Recru-Fi' launched at AMU
اے ایم یو میں آن لائن جاب فیئر 'رکرو-فائی' کا آغاز

اے ایم یو میں منعقد آن لائن جاب فیئر میں 26 کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں جس میں طلبا و طالبات کے لیے 2000 ملازمتیں دستیاب ہیں ابھی تک مختلف کورسوں کے تقریبا 1800 طلبہ و طالبات نے جاب فیئر کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ جاب فیئر میں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ابتدائی تقریب کی صدارت کی۔

اے ایم یو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے بتایا کرونا وائرس کے سبب کاروباری دنیا میں بھی 50 فیصد پر کام کر رہے ہیں زیادہ تر ایچ آر اپنے گھر سے کام کر رہے ہیں تو اپنے آپ میں یہ بہت بڑا چیلنج تھا اس طرح کا جاب فیئر کرانا۔ ہم نے آئی ٹی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور ہم خود کمپنی سے رابطہ کر رہے ہیں آن لائن، کمپنی اور بچے آن لائن رجسٹریشن کر رہے ہیں سب آن لائن ہو رہا ہے۔

ویڈیو

سعد حمید نے مزید بتایا اب تک تقریبا 1800 بچوں نے رجسٹریشن کرایا ہے جاب کے لئے اور مجھے خوشی ہے یہ بتانے میں اے حالات میں جہاں نوکریاں موجود نہیں ہیں اس کے باوجود ہمارے پاس زیادہ نوکریاں آئی ہیں۔ ہمارے پاس ملازمتیں زیادہ ہیں اور رجسٹریشن کم ہے اس لیے رجسٹریشن اب بھی کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے لیے لنک

اسسٹنٹ ٹی پی او ڈاکٹر مزمل نے بتایا لاک ڈاؤن میں ایسی حالت پیش آگئی ہے کہ طلباء کو بھی نوکری کے لئے پریشانی ہو رہی ہے اور کمپنی کو بھی تھوڑی پریشانی ہو رہی ہے اسے حالت میں اے ایم یو کے ٹی پی او نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔

نوکری کے ساتھ ساتھ انٹرنشپ کا بھی پروگرام ہے، انٹر شپ کے لیے ہم لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس کے لئے چن لیے جائیں ۔

اے ایم یو کے طالب علم محمد طلحہ نے بتایا میں نے اس میں جاب کے لیے رجسٹریشن کیا ہے، اس میں بہت سی کمپنیاں آرہی ہیں۔ اے ایم یو ٹی پی او اتنا بڑا پروگرام کر آرہا ہے جس میں بہت سی کمپنیاں آرہی ہیں بچوں کو نوکریاں دے رہی ہیں تو یہ بہت اچھا موقع ہے بنا کہیں گئے گھر بیٹھے ہمیں نوکریاں مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.