ETV Bharat / city

Aligarh Muslim University: جے این ایم سی اور زیڈ اے ڈی سی میں21 فروری سے آف لائن کلاس کا آغاز

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 8:05 PM IST

یونیورسٹی کے مختلف شعبے، مراکزاوراسکول آف لائن تدریسی سرگرمیوں کے لیے مرحلے وار طریقے سے کھولے جا رہے ہیں کیونکہ ملک کے بیشترحصوں میں کووڈ کی تیسری لہر کمزور پڑ چکی ہے۔ Offline Classes At JNMC and ZADC

اے ایم یو:جے این ایم سی اورزیڈ اے ڈی سی میں21 فروری سے آف لائن کلاس

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) اور ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج (زیڈ اے ڈی سی) میں 21 فروری سے آف لائن کلاس شروع ہوگی۔ یہ حکم آج وائس چانسلر کی منظوری کے بعد آیا ہے۔Offline Classes At JNMC and ZADC

یونیورسٹی کے شعبہ جات مراکز اور اسکول آف لائن تدریسی سرگرمیوں کے لیے مرحلے وار طریقے سے کھولے گئے کیونکہ ملک کے بیشتر حصوں میں کووڈ کی تیسری لہر ختم ہو چکی ہے۔

فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر آر کے بھارگو نے بتایا کہ ایم بی بی ایس فائنل پروف، پارٹII (2017 بیچ)، ایم بی بی ایس فائنل پروف پارٹ-I (2018 بیچ)، بی ڈی ایس فائنل پروف (2018 بیچ) اور بی ڈی ایس تھرڈ پروف (2019 بیچ) کے طلبہ کی کلاس 21 فروری سے شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم سے بچنے کے لیے میڈیکل کالج اور ڈینٹل کالجوں کو مرحلے وار طریقہ سے کھولا جا رہا ہے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلبہ کو اپنے ہاسٹلوں میں رپورٹنگ کے لئے ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کرنا ہوگا اور انہیں ہاسٹل میں شام 4 بجے سے پہلے رپورٹ کرنا ہوگا۔

پروفیسر بھارگو نے طلبہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ کووڈ سے متعلق پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ بھیڑ بھاڑ سے گریز اور وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک پہنیں۔ انہوں نے مزید کہا "اگر وائرس کی علامات ظاہر ہو تو فوری طور پر جے این ایم سی میں رپورٹ کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے اے ایم یو کو آف لائن تدریس و تعلیم کے لئے مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کا فیصلہ وائس چانسلر کی توثیق کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ حکم ملک کے بیشتر حصوں میں کووڈ وبا کا اثر ملک گیر سطح پر کم ہونے کے بعد آیا ہے۔

ہاسٹلوں میں انہی طلبہ کو قیام کرنے کی اجازت ہوگی جو کووڈ ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔گزشتہ روز یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے مقررہ تاریخوں سے مرحلہ وار طریقے سے یونیورسٹی کو کھولنے سے متعلق نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.