ETV Bharat / city

بارہ اسکولز کے طلبا و طالبات کے درمیان نعت خوانی و آرٹ مقابلہ

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ہم سفر سوسائٹی کی جانب سے اے ایم یو کے این آر ایس سی کلب میں طلبا و طالبات کے درمیان آرٹ و نعت خوانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

author img

By

Published : Nov 4, 2019, 8:03 PM IST

طلبا و طالبات کے درمیان نعت خوانی و آرٹ مقابلہ

ہم سفر سوسائٹی کی جانب سے منعقد مقابلے میں ایسے طلبا کا انتخاب کیا گیا جو معاشی بدحالی سے دو چار ہونے کے باوجود مستقبل میں کچھ کرنے کے جنون کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں، ایسے طلبا کی تلاش اور ان کی نشان دہی کے لیے ہم سفر سوسائٹی متعدد پروگرامز کے ذریعے ان کے ہنر کو نکھار کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

ہم سفر سوسائٹی نے گاندھی جینتی کے موقعے پر بھی درخت بچاؤ آرٹ مقابلہ انعقاد کیا تھا۔

اس مقابلے میں دو گروپز بنائے گئے سینئر اور جونیئر دونوں گروپ تھے، جونیئر گروپ میں پہلے انعام سمرا، دوسرا انعام محمد شارق نے اپنے نام کیا جبکہ تیسرا انعام اوصف احمد کو ملا۔ اسی طرح سینیئر گروپ میں پہلا انعام حذیفہ دوسرا ارشد اور تیسرا فاطمہ کو ملا۔

نعت خوانی میں پہلا انعام کاشیفہ، دوسرا عبدل احمد اور تیسرا خوشنما کو ملا، ان تمام افراد کو محمد فرقان میئر کے ہاتھوں سے تمغہ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

خصوصی مہمان علی گڑھ میئر محمد فرقان علی نے پروگرام میں شرکت کی جبکہ ہم سفر کے صدر محمد علی نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔

علی گڑھ کے میئر محمد فرقان نے ہم سفر سوسائٹی کی اس پہل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کی ہر ممکن مدد کرنے کے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ہم سفر سرسید احمد کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہی ہے، جو قابل تعریف ہے'۔

انعامات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے آئی پی ایس اور ڈاکٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ہمسفر سوسائٹی کے سیکرٹری ذوالفقار نے بتایا کہ ان کا مقصد غریب بچوں کے خواب کو پورا کرنا ہے، وہ شہر کے ان اسکول کے بچوں کو اگے بڑھانا چاہتے ہیں جو غریب ہیں۔

ذوالفقار نے بتایا کہ انھوں پہلے ایک واٹس اپ گروپ بنایا تھا جس میں کچھ لوگوں کو جوڑا اس کے بعد ان تمام لوگوں نے علی گڑھ کے ان اسکولز کے بچوں کا انتخاب کیا جو معاشی اعتبار سے دوچار ہیں، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں ایسے طلبا کو وہ تعلیمی اور دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ان کے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ علی گڑھ کے مئیر نے لائف ٹائم ممبر شپ قبول کیا۔

Intro:Body:

fgdfg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.