ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں وقف املاک کے تحفظ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیم نے اوقاف کی جیو ٹیگنگ کام شروع کر دیا ہے، جیو ٹیگنگ کے ذریعہ اوقاف کی تمام معلومات ڈیجٹل پلیٹ فارم پر رہے گی جسے جب چاہے، جو چاہے، کبھی بھی اور کہیں بھیصرف ایک کلک میں دیکھ سکے گا۔
اتر پردیش وقف بورڈ نے اوقاف کے ڈیجٹلائیزیشن کے لیے اے ایم یو کو یہ پروجیکٹ دیا ہے، اے ایم یو کی اس ٹیم کو وقف بورڈ کی جانب سے ضلع کے 4500 سے زائد وقف املاک کا ڈاٹا دیا گیا ہے، ڈاٹا کافی پرانا ہونے کی وجہ سے جیو ٹیگنگ کی ٹیم کو کافی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: کریڈٹ کارڈ دھوکہ دہی معاملے میں دو کو 12 برس کی سزا
وہیں اوقاف کی جیو ٹیگنگ سے وقف تحفظ کے لیے کام کررہے لوگ کافی خوش ہیں ان کا ماننا ہے کہ جیو ٹیگنگ سے کم سے کم ایک ڈاٹا بیس تیار ہوگا اور اس سے بدعنوانی پر بھی روک لگے گی۔
وہیں اوقاف سے جڑے افراد کو بھی اس ٹیم سے کافی امیدیں ہیں، ان کا مشورہ ہے کہ جیو ٹیم مقبوضہ وقف املاک کا ڈاٹا تیار کرکے حکومت کو دے تاکہ وقف املاک کو آزاد کرایا جا سکے۔