ETV Bharat / city

علی گڑھ: ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا - ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے

بابری مسجد کی شہادت کی آج 27 ویں برسی ہے۔ ملک کی تاریخی بابری مسجد کو ایک طویل تنازع کے بعد چھ دسمبر 1992 میں شہید کر دیا گیا تھا۔

author img

By

Published : Dec 6, 2019, 8:40 PM IST

بابری مسجد کی 27 ویں برسی کے پیش نظر ضلع علی گڑھ میں خاص طور پر بازاروں، چوراہوں، تاریخی جامع مسجد سمیت دیگر مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس موقعے پر علی گڑھ شہر کی جامع مسجد میں بعد نماز جمعہ شہر مفتی نے ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ کے لیے خصوصی دعا مانگی۔

یاد رہے کہ ایک طویل سماعت کے بعد عدالت عظمی نے 9 نومبر 2019 کو فیصلہ سناتے ہوئے ایودھیا میں واقع متنازع زمین ہندو فریق کو سونب دیا ہے جبکہ مسلم فریق کو اس کے عوض پانچ ایکڑ زمین الگ سے دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز نے جمعہ کی نماز کے بعد شہر کی جامع مسجد میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بابری مسجد کے خلاف آیا جبکہ سارے ثبوت مسجد کے حق میں تھے اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے لیکن ہر ایک چیز کا طریقہ ہے۔'

علی گڑھ ایس پی (سٹی) ابھیشیک نے بتایا کہ 'آج 6 دسمبر کے پیش نظر علی گڑھ شہر کے سبھی خاص بازاروں، علاقوں اور مساجد کے آس پاس پولیس کو تعینات کیا گیا اور امن میٹنگ بھی کرائی گئی تھی۔ ابھی تک کسی بھی علاقے سے کوئی حادثے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

Intro:آج 27 ویں بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع علی گڑھ مفتی صاحب نے مانگی ملک میں امن کی دعا۔

Body:27 سال قبل آج ہی کے دن 1992 میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔ بابری مسجد کی 27 ویں برسی پر آج ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں خاص حفاظتی انتظامات
شہر کے سبھی خاص چوراہوں، بازاروں اور ضلع علی گڑھ کی تاریخی جمع مسجد پر کیے گئے۔

آج بابری مسجد کی شہادت کی 27 ویں برسی پر علی گڑھ شہر کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز میں شہر مفتی کے ساتھ ہزاروں ہاتھ اٹھے خاص آج کے دن پورے ملک میں امن و شانتی کی دعا مانگنے کے لیے۔

واضح رہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے ستائیس برس بعد عدالت عظمیٰ کی پانچ رکنی بینچ نے کچھ روز قبل 9 نومبر 2019 کو بابری مسجد رام مندر اراضی تنازعہ کا فیصلہ مندر کی تعمیر کے حق میں سنایا وہی مسلمانوں کو پانچ ایکڑ زمین دینا کا بھی حکم دیا۔

معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز نے جمعہ کی نماز کے بعد شہر کی جمع مسجد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئ کہا آج ہی کے دن بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا اور میں عوام سے امن بنائے رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔ لیکن میں جو عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بابری مسجد کے خلاف آیا ہے اور مندر کے حق میں دیا ہے جبکہ سارے ثبوت مسجد کے حق میں تھے۔ اور میں ناحق جو ہوا ہے اس کو ہمارے دلوں میں ہونا چاہیے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ لیکن ہر ایک چیز کا طریقہ ہے، عینی طریقہ ہے اسی طریقے سے بات کو کہنا چاہیے۔

علیگڑھ ایس پی (سٹی) ابھیشیک نے بتایا کہ آج 6 دسمبر کو مدنظر رکھتے ہوئے علی گڑھ شہر کے سبھی خاص بازاروں، علاقوں اور مساجد کے آس پاس پولیس کو تعینات کیا گیا۔ کسی بھی طرح کی ناگوار حادثے سے بچنے کے لئے۔ اور پیس میٹنگ بھی کرائی گئی ابھی تک کسی بھی علاقے سے کوئی حادثے کی خبر نہیں ملی ہے، سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

۱۔ بائٹ۔۔۔۔۔۔ سلمان امتیاز۔۔۔۔۔ سابق صدر۔۔۔۔۔اے ایم یو طلبہ یونین۔

۲۔ بائٹ۔۔۔۔۔۔ ابھیشیک۔۔۔۔۔ ایس پی (سٹی) علی گڑھ۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.