ہندو جاگرن منچ کے رکن سنجیو بجاج نے بتایا کہ اس طرح کی حکومت جو مغربی بنگال کے ہندوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اس کو برخاست کر دیا جانا چاہئے۔ اس حکومت کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے، اگر کوئی ایکشن نہیں لیا تو ہندو جاگرن منچ کے لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ممتا بنرجی جو پاکستانی ذہنیت رکھتی ہیں اس کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا'۔
انہوں نے کہا 'دو ماہ قبل بند پرکاش پال قومی سویم سیوک سنگھ کارکن اور ان کی اہلیہ حاملہ عورت اور ان کے 8 سالہ معصوم بچے کو بے دردی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اس کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ملزموں کو پھانسی پر لٹکانا چاہئے یہ ہم صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں'۔
مغربی بنگال کی حکومت کو برخاست کر صدر راج نافذ کر دینا چاہیے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی جو نرہوا مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے جو کچھ کررہی ہیں اسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔