ETV Bharat / city

اے ایم یو صد سالہ تقریبات کے موقع پر مفت کمبل تقسیم - ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یونیورسٹی طلبہ نے یونیورسٹی باب سید پر غریب اور ضرورت مندوں میں مفت کمبل اور ماسک تقسیم کیے۔

Blanket distribution
کمبل تقسیم
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 5:51 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور طلبہ رہنما مختلف تنظیموں کے ذریعے یونیورسٹی کیمپس کے آس پاس رہ رہے غریب اور ضرورت مندوں میں ضرورت کے حساب سے وقتا فوقتا ضرورت کی چیزیں تقیسم کرتے رہتے ہیں جن سے ان کی ضرورتیں بھی پوری ہوتی رہتی ہیں۔

کمبل تقسیم

موسم سرما کے مدنظر ایک سماجی کام کرتے ہوئے یونیورسٹی طلبہ نے رکشہ والوں، غریبوں اور ضرورت مندوں میں آج مفت کمبل تقسیم کیے جس میں علی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے رنجیت سنگھ (ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ) اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی بھی موجود رہے۔

ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ علیگڑھ، رنجیت سنگھ نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یونیورسٹی کے کچھ بہت ہی اچھے طلبہ نے کمبل اور ماسک غریبوں میں تقسیم کیے جو ایک اچھی پہل ہے۔ اے ایم یو کے طلبہ اور طلبہ یونین ہمیشہ آگے رہتی ہیں، سماجی کاموں میں آج تقریبا 150 کمبل اور ماسک غریبوں میں تقسیم کیے گئے۔

اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا جو غریب ہیں، جن کو موسم سرما میں پریشانی ہو رہی ہے ان کے لیے اچھے کمبل اور ماسک تقسیم کیے ہیں۔ یہ طلبہ کا بہت اچھا قدم ہے۔ طلبہ تقسیم کرتے رہتے ہیں اور آگے بھی کریں گے جیسے ان کا منصوبہ بندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری زبان کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والا نوجوان شاعر

سرف الدین، رکشہ والے نے بتایا ہم یہاں پر آئے اور یہاں پر یونیورسٹی کے طلبہ کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔ میں نے بھی کمبل لے لیا ہے۔

یونیورسٹی طلبہ رہنما محمد معین الدین نے بتایا جیسا کہ دنیا جانتی ہے کہ اے ایم یو کو سو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ سرسید احمد خان نے جو پودا لگایا تھا وہ ایک تناور درخت بن گیا ہے اسی کی خوشی میں آج ہم طلبہ نے باب سید پر یونیورسٹی کے بینر تلے مفت کمبل تقسیم کیے ہیں۔ غریب اور ضرورت مندوں میں۔ تقریبا 150 سے 200 کمبل تقسیم کیے ہیں جو ہم سبھی طلبہ نے آپس میں رقم جمع کرکے خریدے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.