ETV Bharat / city

AMU Flower Show Prize Distribution: اے ایم یو میں تقسیم انعامات کے ساتھ پھولوں کی نمائش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ Land and Garden Department AMU کے زیر اہتمام گلستان سرسید میں پروگرام منعقد کرکے پھولوں کی بہتر نمائش کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

AMU Flower Show Prize Distribution
AMU Flower Show Prize Distribution
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 2:06 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University AMU کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام گلستان سر سید میں منعقدہ دو روزہ کرستھیمم (Chrysanthemum)، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی نمائش کے اختتام پر مہمان خصوصی علی گڑھ کمشنر گورو دیال Aligarh Commissioner Guru Dayal نے فاتحین کو ٹرافیاں پیش کیں اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پھول اور پودے لگائے، جو ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-annual-flower-show-prize-distribution-03-7206466_20122021181356_2012f_1640004236_212.jpg
اے ایم یو میں تقسیم انعامات کے ساتھ پھولوں کی نمائش
دو روزہ پھولوں کی نمائش کے مختلف زمروں میں 44 اول انعامات، 44 دوم انعامات اور چھیالیس حوصلہ افزائی انعامات دیے گئے۔ جس میں مہمان خصوصی گورو دیال (کمشنر، علیگڑھ)، مہمان اعزازی پروفیسر مجاہد بیگ (ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر)، پروفیسر شہزاد، ڈاکٹر طارق آفتاب (ایسوسی ایٹ ممبر انچارج لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ)، پروفیسر محمد علی جوہر (چیئرمین، شعبہ اردو)، ڈاکٹر شمس الزماں، ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر صبوحی خان اور پروفیسر اعظمی نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
AMU Flower Show Prize Distribution
اعزاز کے ساتھ طالب علم
پھولوں کی نمائش کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے اور ان کے اہل خانہ سمیت ضلع علی گڑھ کے آس پاس کے علاقوں سے اچھی خاصی تعداد میں لوگ پھولوں کی نمائش میں مختلف قسم کے پھولوں کو دیکھنے اور ان کے ساتھ تصاویر لینے آئے ہوئے تھے۔پروفیسر ذکی انور صدیقی، ممبر انچارج لینڈ گارڈن شعبہ نے بتایا کہ "صالحہ فاروقی رننگ کب فار کوئین آف دی شو" ، "وائس چانسلر رننگ کپ فار کنگ آف دی شو"Vice Chancellor Running Cup for the King of the Show ، "انشومن بنسل رننگ کپ فار بیسٹ سنگل ورائٹی آف کرستھیمم" (Chrysanthemum)، اور شو میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کو "پروفیسر سہیل احمد رننگ کپ" سے نوازا گیا.یونیورسٹی وائس چانسلر لاج کو بہترین کارکردگی پر "صفدر عباس میموریل رننگ کپ" اور ڈبل کرستھیمم (Chrysanthemum) کی شاندار کارکردگی پر "بی ایچ ہاشمی رننگ کپ" سے نوازے گئے۔بیگم مشرف جہاں روز گارڈن کو سب سے اچھے گلابوں کے لئے "پروفیسر بی اے رننگ کپ" اور یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤس نمبر ایک کو بہترین کولیئس پھولوں کے لئے" طاہر حسین رننگ کپ" پیش کئے گئے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گوردیال نے کہا کہ اس نمائش کی خوبصورتی ہے یہ کہ اس نے پورے ماحول کو خوش نما بنا دیا ہے اور یہ خوبصورت شہر اور آس پاس کے مقامات سے آنے والے لوگوں کے لئے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

انہوں نے پھولوں کی نمائش کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پھول اور پودے لگائے جو کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.