ETV Bharat / city

اے ایم یو میڈیکل کالج میں کورونا ویکسین کا ٹرائل 14 نومبر سے - رضاکار ٹرائل میں شامل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کو کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے کے لیے ٹرائل کا اجازت نامہ ملنے کے بعد وائس چانسلر نے رضاکاروں سے ٹرائل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

اے ایم یو میڈیکل کالج میں کورونا ویکسین کا ٹرائل 14 نومبر سے

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 6:42 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ (آئی سی ایم آر) نے اے ایم یو کے میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کو کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل پروگرام میں شامل کیا ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ہیں جے این ایم سی میں 14 نومبر سے بھارت بائیوٹیک (حیدرآباد) کی کوویکسین نامی کورونا وائرس ٹیکے کا ٹرائل شروع ہوگا۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہر عمر اور سبھی شعبہ ہائے فکر سے وابستہ سماجی و معاشی رضاکاروں سے کلینیکل ٹرائل میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ٹرائل یا تحقیق میں رضاکارانہ طور سے شامل ہوکر آپ عملی تحقیق میں اور انسانی خدمات میں مددگار بنتے ہیں۔ اس لئے ہر طبقہ و شعبہ ہائے فکر کے افراد کو آگے آنا چاہیے۔‘‘

کورونا وائرس کے ٹیکے کے ٹرائل کے لیے ایک ہزار رضاکاروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ٹرائل کے لیے اپنا رجسٹریشن کروائیں۔ یہ ٹرائل جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔

جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ کلینکل ٹرائل کے بندوبست کے لئے ایک اخلاقیات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر، سماجی خدمتگار اور وکلاء شامل ہیں۔

انسانوں پر مذکورہ ویکسین کے ٹرائل کے دوران پہلے مرحلے میں وائرس کا حملہ ہونے پر اینٹی باڈیز پیدا ہونے کی جانچ کی جائے گی، جبکہ بعد کے مرحلہ میں یہ دیکھا جائے گا کہ یہ ویکسین لوگوں کو بیمار ہونے سے روکتی ہے یا نہیں۔ اس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ویکسین کارگر ہے اور محفوظ بھی ہے جو رضاکار ٹرائل میں شامل ہوں گے انہیں ویکسین کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جے این یو میڈیکل کالج میں کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے اگست 2020 سے پلازما تھیرپی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی آئی سی ایم آر نے منظوری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.