علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور دینیات فیکلٹی کے اشتراک سے ’’کورونا وائرس کی وبا کے سدباب اور حفظان صحت کے لیے اسلامی طرز زندگی‘‘ کے موضوع پر 13 جون 2020 کو ایک بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی ویبینار کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور صبح دس بجے کریں گے۔
اس موقعے پر فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر اکبر حسین، دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد سلیم، سنی دینیات شعبہ کے پروفیسر توقیر عالم اور شعبہ عربی کے ڈاکٹر سید علی ایم کامون پوری خطاب کریں گے۔
ویبینار میں شرکت کے لیے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین اور طلبہ و طالبات 11جون تک رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔